School Fee Registration

ہدایت

براہ کرم درج ذیل نکات کو غور سے پڑھیں اور تمام نکات کو لفظ بہ لفظ اپنی ہینڈ رائٹنگ میں اگلے صفحے پر تحریر کریں۔ اگر ضرورت ہو تو اضافی صفحہ مسلک کیا جا سکتا ہے۔

تحریری حلف نامہ لازمی ہے، اس کے بغیر آپ کی درخواست اطلاع کے بغیر منسوخ کر دی جائے گی۔

 

تحریری حلف نامہ

(ہمیں مکمل ادراک ہے کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسکالرشپ کی منظوری ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر اور دستیاب وسائل کے مطابق کی جائے گی اور امداد کی فراہمی میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ہم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد ﷺ کی آخری اور غیر مشروط نبوت پر یقین رکھتے ہیں، اور ہم کسی ایسے فرد کو نبی یا مصلح نہیں مانتے جس نے حضرت محمد ﷺ کے بعد کسی بھی انداز میں نبوت کا دعویٰ کیا ہو یا کرے۔

ہماری جانب سے دی گئی معلومات مکمل اور درست ہیں اور ہمیں ادراک ہے کہ اگر دی گئی معلومات میں کوئی غلطی یا جھوٹ پایا گیا تو ہماری درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔ نیز، اگر مالی امداد کے بعد بھی کوئی غلط بیانی یا جھوٹی معلومات سامنے آئیں تو عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ مزید امداد روکنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

ہم کبھی بھی اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی میں جان بوجھ کر کسی بھی قسم کے استحصال، دھوکہ، جوا، فراڈ یا کسی بھی غیر اخلاقی عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

ہم پوری کوشش کریں گے کہ اپنے معاشرے، اپنے پیارے وطن پاکستان اور پوری مسلم امہ کی بہتری کے لیے کام کریں۔

ہم اسلامی اور معاشرتی اصولوں کے مطابق اخلاقی اقدار کی پابندی کریں گے اور اسکول، دفتر اور گھر میں ضابطہ اخلاق کی پیروی کریں گے۔

ہم اپنے تمام تعلقات جیسے کہ خاندان، رشتہ دار، دوست، پڑوسی، ساتھی ملازمین، اور ہمارے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ ایمانداری، دیانتداری اور حسنِ سلوک سے پیش آئیں گے۔

ہم ان تمام مسلمانوں کا ساتھ دیں گے جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے، اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہم ہمیشہ دین کو سیکھنے، سمجھنے اور اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے تاکہ ہماری زندگی متوازن اور بابرکت ہو۔

ہم کسی ایسے ادارے، تحریک، مقصد یا نظریے کی حمایت نہیں کریں گے جو شریعت اور سنت کے اصولوں کے خلاف ہو۔

ہم ہمیشہ اپنے پیارے ملک پاکستان کی حمایت اور مدد کریں گے اور کبھی بھی اس کے خلاف نہ کوئی بات کریں گے، نہ عمل، نہ منصوبہ۔

ہم ہمیشہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے خیر سگالی سفیر رہیں گے اور اس کے مقاصد کے حصول میں بھرپور معاونت کرتے رہیں گے۔

آپ سے گزارش ہے کہ میرے امیری بچوں کی اسکول فیس کی ادائیگی میں میری معاونت فرمائیں۔ میں حلفاً اور قَسَماً اقرار کرتا / کرتی ہوں کہ میں زکوٰۃ کا مستحق / مستحقہ ہوں اور:

میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جو مجھے صاحبِ نصاب کرتی ہو، مثلاً ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے مساوی رقم یا ساڑھے سات تولہ سونا یا اس کے مساوی زیور یا رقم۔

اور میں سید یعنی ہاشمی نہیں ہوں۔

اگر میں جھوٹ بولوں تو مجھ پر اللہ کا قہر اور عذاب نازل ہو۔

Child 1 Details
Child 2 Details
Child 3 Details